گورنر نےملاقات کے دوران چترال کے تین اہم منصوبوں کے حوالے سے درخواستوں کو سنا اور انتہائی دلچسپی کا اظہار
چترال ( آوازچترال نیوز) گوررنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گذشتہ روز گورنر ہاوس میں ملاقات کرنے والے ایون اور چترال کےنمایندہ وفد نے کہا ہے ۔ کہ گورنر نےملاقات کے دوران ان کے تین اہم
منصوبوں کے حوالے سے درخواستوں کو سنا اور انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئےیہ یقین دھانی کی ہے ۔ کہ چترال کے عوام کو سہولت دینے اور چترال کی ترقی کیلئے ان سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ وہ کرکے رہیں گے ۔ لوئر چترال اور ایون کے مشترکہ وفد نے ملا قات کےموقع پر گورنر خیبر پختوخوا سے درخواست کی تھی۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اعلان کردہ روڈ ہے ۔ جس کی تعمیر میں مقامی لوگوں نے ادارے اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ اور بعض مقامات پر زمین معاوضے کی آدائیگی نہ ہونے کے باوجود لوگوں نےعلاقے کے بہتر مفاد اور ادارے کے ساتھ تعاون کرتےہوئےکام کرنےکی اجازت دی گئی ۔ جس کے نتیجے کافی ائریےمیں سڑک کا تعمیری کام ہو چکا ہے ۔ اور عین کام جاری تھا ۔ کہ مشینری کو کام سے روک دیا گیا ہے ۔ اور زیرو پوائنٹ سےچیک پوسٹ ایون تک زمین کے معاوضےکے چیک بھی تقسیم نہیں کئے گئے ہیں ۔جس سے عوام میں شید ید تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس لئے سڑک کا تعمیری کام جاری رکھنے اور زمینات کے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سےخصوصی احکامات کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے 2015 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سےاعلان کردہ چترال میں ڈھائی ارب روپے کے اے ٹیگری ہسپتال کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے زمین کی فراہمی میں عدم دلچسپی سے چترال کے مریضوں کو پہنچنے والے نقصانات اورمشکلات کا ذکر کرتےہوئے کہا ۔ کہ اکیسویں صدی میں بھی چترال کےلوگ ہارٹ اور دیگر امراض کی تشیخیص و علاج کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرکے ضلع سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ جس پر سفری مشکلات کے علاوہ لوگوں کوبھاری اخراجات برداشت کرنےپڑتےہیں ۔ اس لئے اس اعلان شدہ ہسپتال کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے۔ وفد نے ایون غوچھار کوہ نہر کو کامیاب کرکے ہزاروں ایکڑ زمین کو زیر کاشت لانے کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کو خصوصی احکامات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ گورنر حاجی غلام علی نے وفد کو یقین دلایا ۔ کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اور ممکنہ حد تک تمام مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ وفد کی قیادت چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین کر رہے تھے ۔ جبکہ وفدکے دیگر اراکین میں چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمد رحمن ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبد المجید قریشی، سابق ممبر جندولہ خان ، چیر مین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم ، سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر ، معروف کاروباری شخصیات، حاجی محمد داود ، حاجی سردار ولی خان ، حاجی جعفر علی خان ، عباس خان اور چترال کی دو معروف خواتین سیاسی قائدین خدیجہ بی بی اور بی بی جان شامل تھیں ۔