تازہ ترین

عوام کے جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔..ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان

چترال(نمائندہ آوازچترال ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس پر کسی قسم کی کمپرومائس نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ٹاؤن ہال چترال لوئیر میں عمائیدین شہر اور سول سوسائٹی نمائندوں کے ساتھ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پولیس کا دست بازو بنے۔تاکہ ملکر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اکیلا جرائم پر قابو نہیں پا سکتا۔پولیس ہر وقت چوکس ہے۔اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے منشیات فروشوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں شریفانہ زندگی گزاریں۔ورنہ ان کے لئے زمین تنگ کر دی جائے گی۔چترال کے امن امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہان امن امان کی بہترین صورت حال یہان کے پر امن عوام کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بہت زیادہ ٹورسٹ پوٹنشل ہے۔حالیہ کیلاش فیسٹؤل میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت کا کریڈٹ چترال کے عوام کو جاتا ہے۔چترال پولئس نے سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے تھے۔جس کی بدولت سیاحوں نے پر امن ماحول میں فیسٹول کو انجوائے کیا۔RPOسجاد خان نے کہا کہ پولیس میں بھرتیان ایٹا کے زریعےشفاف طریقے سے کی جاتی ہیں۔ اور کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جاتی۔سارا پروسس میرٹ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آئندہ سائلین کے ساتھ تھانہ سٹاف خوشاخلاقی سے پیش آئین گے۔تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم ہو ۔اس موقع پر سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ۔مولانا جمشید۔وقاص ایڈوکیٹ۔ڈاکٹر ریاض حسین الحاج عید الحسین۔میر جمشید۔فرید جان اور ایم آئی خان ایڈوکیٹ نے چترال پولیس کے مسائل کےحوالے سے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال ناصر محمود بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button