تازہ ترین

ریحام خان نے تیسری شادی کر

اسلام آباد(آوازچترال) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تیسری شادی سے متعلق بتایا۔ریحام خان کو شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔ریحام خان کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پیروکاروں اور خیر خواہوں کو یہ خوشخبری بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے مرزا بلال بیگ کے ساتھ سادہ تقریب میں شادی کی شادی کر لی ہے۔اپنے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہوں لہذا آپ سب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔ریحام خان نے مزید کہا کہ زندگی محبت اور افہام و تفہیم کے بارے میں ہے، اور ایک بہت طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری سے مجھے جیت لیاK

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button