تازہ ترین

ضلعی حکومت نے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔…ڈی سی چترال

چترال (آوزچترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدانوارالحق نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل

میںکرسمس ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور پیار ومحبت کا درس دیتا ہے۔ ضلعی حکومت نے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی ہرممکن

کوشش کررہے ہیں۔ چترال کو خوبصورت رکھنے میں مسیحی برادری کا بہت بڑا کردار ہے ضلعی انتظامیہ جس کی قدر کرتی ہے ، اُن کے تمام مسائل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ اور کسی بھی مسئلے کے حل کے

سلسلے میں اقلیتی کمیونٹی کے تمام افراد کیلئے ہمارے کے دروازے کھلے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر محمدانوارالحق ،اسسٹنٹ کمشنر عاطف جالب لوئرچترال نے کرسمس کی مبارک باددیتے ہوئے مسیحی برادری کے ہمراہ ملکرکرسمس کیک کا ٹنے کی رسم ادا کی اور بعد میں اپنے ہاتھوں سے بچوں کو کیک کھلایا ۔مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپورحصہ لیا۔ اس موقع پر ایلڈر بابر مسیح ،سوشل ورکرنقاش مسیح، لیڈی کونسلر ربقہ شہزادی اوردوسروں نے کہاکہ روشنیوں اور رنگوں کے اس تہوار کی تیاریاں دسمبر کے آغاز سے ہی شروع کردی جاتی ہیں۔ بچے اور نوجوان سبھی بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترالی کمیونٹی کی شرافت اور ہمدردی نے کبھی بھی اُنہیں اقلیت ہونے کا احساس نہ ہونے دیا ۔ گذشتہ چالیس سالوں سے ہم چترال میں رہائش پذیر ہیں۔ تقریب کے دوران مسیحی برادری کے نوجوانوں نے کرسمس کے گیت گائے اورمملکت خداداد کی سلامتی کی دعاکی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button