تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات کا ایک برس مکمل ہونے پر 19سمبر کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا

 پشاور(آوازچترال)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باجود فنڈز اور اختیارات کی عدم منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا بلدیاتی انتخابات کا ایک برس مکمل ہونے پر 19سمبر کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا پشاور پریس کلب میں سٹی میئرز، تحصیل چیئرمین اور کونسلرز کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ میئر مردان حمایت اللّٰہ مایار اور عزیز اللّٰہ سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے 19 دسمبر کو پورے صوبے میں یوم سیاہ منائینگے جبکہ 31 مارچ کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوئے تھے، اس تاریخ پر بھی یوم سیاہ منائینگے بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سوائے جھوٹ اور دھوکے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اور کچھ نہیں دیا
وزیر اعلیٰ نے ہمیں لالی پاپ دیے، فنڈز سال گزرنے کے باوجود ریلیز نہیں کیے گئے انہوںنے کہا کہ وزیراعلی نے 15 دن کا وقت لیا تھا، مہینہ ہونے والا ہے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی جبکہ ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، صوبائی حکومت نے وہاں بھی جواب تاحال جمع نہیں کیا انہوںنے کہا کہ تمام تر اختیارات ہم سے لیے گئے، تحریک انصاف دراصل خود ناانصافی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف بقایاجات نہ دینے پر بیان بازی کرنے والے خود اپنے صوبوں میں کیا ناروا سلوک روا رکھا ہے، اسکا کون پوچھے گا، صوبائی حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا مزاق اڑایا ہے انہوںنے واضح کیا مطالبات ہورے نہ ہونے صورت میں احتجاج کا دائر کار وسیع کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button