تازہ ترین
، ٹی ایم او رحمت حنیف، صدر تجار یونین بشیر احمد اور عوام کی بڑی تعداد نے صحت و صفائی آگاہی واک میں شرکت
چترال(نمائندہآوازچف )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایات پرٹی ایم اے چترال کی جانب سے شاہی بازار کے اطراف میں صفائی کا کام مکمل کرنےآ کے بعداسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال محمد عاطف جالب کی قیادت میں ، ٹی ایم او رحمت
حنیف، صدر تجار یونین بشیر احمد اور عوام کی بڑی تعداد نے صحت و صفائی آگاہی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کے تعاون کے ساتھ ہفتہ صفائی کے بعد بھی چترال کی صفائی کے لیے کوشاں رہیں گے۔ دکاندار اور عوام اپنی دکانوں اور گھروں کے اطراف میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔
یہ نہ صرف ہمارے ایمان کا جزو ہے بلکہ ایک صحت مند معاشرے کا ضامن بھی ہے۔
بھرپور محنت سے کام میں مصروف رہنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم او سٹاف کی خصوصی حوصلہ افزائی کی۔
Facebook Comments