تازہ ترین

ٹریفک وارڈن پولیس لوئیر چترال ایدریس بیگ کی جانب سے ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے لئے نیو اتالیق اڈہ میں ٹریفک قوانین سے آگاہی

چترال(آوازچترال نیوز)آر۔ پی۔ او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی. پی. او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرامد کا سلسلہ جاری

رکھا ہے ۔ ٹریفک وارڈن پولیس لوئیر چترال ایدریس بیگ کی جانب سے ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے لئے نیو اتالیق اڈہ میں ٹریفک قوانین سے آگاہی , موسم سرما میں ڈرائیونگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے متعلق

بتایا گیا ۔
نیز ایس ڈی پی او سرکل شغور عتیق الرحمن کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائی سکول شغور میں اساتذہ کرام اور طلباء کیساتھ اگاہی مہم برخلاف منشیات , رش ڈرایٸونگ کا اھتمام کیا گیا جسمیں طلباء کو منشیات کی جیسے لعنت سے باز رہنے اور رش

ڈرایٸونگ کی نقصانات سے اگاہ کیا گیا ۔ساتھ ہی اساتذہ کرام اور والدیں سے اگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں بھر تعاون کی استدعا کی گئی ۔ بچوں کو حادثات سے بچانا اور منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button