تازہ ترین

چترال منی لاڑکانہ ہے آئندہ انتخابات میں پھر ثابت کریں گے ‘ نجم الدین

پشاور(آوازچترال نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر نجم الدین خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود صرف پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے۔ پی پی پی کے ادوار میں صوبے کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جاتی رہی۔ لواری ٹنل کا عظیم منصوبہ بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی کی رہاش گاہ پر چترال جرنلسٹ فورم کے نو منتخب کیبنٹ کے اعزاز میں دے گے ظہرانے کے موقع اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چترال جرنلسٹ فورم کے صدرنادر خواجہ جنرل سیکرٹری شریف شکیب سمیت کابینہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے نجم الدین خان نے کہا کہ چترال کی تعمیر و ترقی میںپیپلزپارٹی کااہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی گروپ بندی نہیں،تمام فیصلوں میں کارکنوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پھر ثابت کریں گے کہ چترال منی لاڑکانہ ہے۔ اس موقع پر امجد خان آفریدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ جماعت ہے۔بلاول بھٹو کی فعال قیادت میں پارٹی میں نئی جان پڑ گئی ہے۔عوامی سطح پر یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر نجم الدین خان اور امجدآفریدی نے سی جے ایف کو ملاکنڈ ڈویژن کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چترال جرنلسٹ فورم کے صدر نادرخواجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے سینیر صحافیوں کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے انشا اللہ دونوں مل کر پسماندہ ضلعوں کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button