تازہ ترین

دروش تجاوزات کے خلاف متحرک- محکمہ جات اپنی اپنی اراضیات میں تجاوزات کی نشاندہی میں مصروف

چترال(آوازچترال)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمدانوار الحق کی ہدایات پر سب ڈویژنل انتظامیہ دروش تجاوزات کے خلاف متحرک- محکمہ جات اپنی اپنی اراضیات میں تجاوزات کی نشاندہی میں مصروف- محکمہ آبپاشی و سیٹلمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں دروش گول و کلدام گول میں حسبِ ریکارڈ تجاوزات کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے حسبِ ضابطہ قانونی نوٹسز جاری کئے جائنگے- ٹی ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے کی جانب سے بھی تجاوزات کی نشاندہی کا عمل شروع ہے-ڈپٹی کمشنر صاحب نے متعلقہ اداروں کو جلدی تجاوزات کے نشاندہی کا عمل مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button