تازہ ترین

ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں لوئر چترال کے علمائے کرام اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے ڈی۔پی۔او سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

چترال(آوازچترال)ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں لوئر چترال کے علمائے کرام اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے ڈی۔پی۔او سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال جناب ناصر محمود کو چترال میں خوش آمدید کہا گیا ۔ملاقات میں چترال

کے مسائل اور پولیس کے کردار پر طویل مشاورت کی گئی ۔دونوں کمیونٹی کے عمائدین نے چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ,بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او آگاہ کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہا گیا اور مزید موثر بنانے کا مشورہ دیا۔ڈی۔پی۔او نے عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور عمائدین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button