اپر چترال پاکستان مسلم لیگ نون کابینہ کی میٹنگ۔
اپر چترال(محمدزکرزخمی سے)پاکستان مسلم لیگ نون اپر چترال کابینہ کی ایک میٹنگ صدر مسلم لیگ
نون اپر چترال سید احمد خان کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوه دیگر سینئر پارٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ تلاوت
کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ نون پرنس سلطان الملک نے نظامت کی ۔صدر سید احمد خان نے پارٹی کو اپر چترال میں فعال بنانے اور کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل
کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی اپر چترال کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بعد میں حاضرین نےباری باری تجاویز پر اپنی رائے کا اظہار کیے ۔ان میں سنیئر لیگی رہنما محمد وزیر ،جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک ،پرویز لال، عارف
الله ،امیر الدین ،جاوید لال،افسر عالیم، محمد اعظم ،مبارک حسین،رحمت علیم،عبد السلام و دیگر شامل تھے میٹنگ کے نتیجے اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ نون کو فعال بنانے کے لیے تحصیل سطح پر
تنظیم سازی کرنے اور بعد میں وی سیز سطح پر تنظیمی شکل کو منظم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اور اگلے ہفتے تحصیل تنظیمات تشکیل دینے کے سلسلے دونوں تحصیلوں پر میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
میٹنگ میں اس بات کو بھی زیرِ بحث لائی گئی کہ اس وقت اپر چترال اور خصوصاً موڑکھؤ تورکھو میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اور موسم تیزی سے سردی میں بدل رہی ہے اس مسلے کو
مرکزی حکومت سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی اس مسلےکو حل کرنے کے سلسلے ایک کمیٹی ترتیب دی جائیگی جو مرکزی حکومت سے مسلے کو حل کرانے میں کردار ادا کریگی۔بعد میں صدر پاکستان مسلم لیگ نون اپر سید احمد خان کی قیادت میں ایک وفد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپر چترال کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیے گئے۔