تازہ ترین

ڈی پی او کے خصوصی احکامات .. بمبوریت اور دروش کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشین کیا گیا ۔

چترال(آوازچترال نیوز)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمد کی خصوصی احکامات پر ایس ۔ڈی۔پی او سرکل دروش اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت کی

سربراہی میں وادی بمبوریت اور دروش کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشین کیا گیا ۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشین کے دوران مہاجر کیمپ و ملحقہ ایریاز کے علاوہ ہوٹلز اور متعددگھروں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشین کے دوران کئی مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر ویریفکیشین کے بعد فارغ کردیا گیا ۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشین کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ,جرائم کی بروقت روک

تھام اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنا ہے۔
شبعہ اطلاعات و تعلقات عامہ لوئر چترال پولیس

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button