ادارہ برائے ماحولیاتی اثرات کی تشخی اور این ای اے کا اپر چترال میں مشترکہ کھلی کچہری .
اپرچترال(محمدزکرزخمی سے)دورانِ تعمیر چترال ،بونی شندور روڈ ماحولیات پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔اور متواقع پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے
کیا طریقہ اپنایا جاسکتا ہے کے موضوع پر آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا جس میں EIA انوائرمنٹ انمپکٹ اسسمنٹ کے ڈائریکٹر امجد علی خان ،این ایچ کے پی
ڈی اور دیگر زمہ دار موجود تھے اپر چترال کے مختلف علاقوں سے عوامی نمائندے اور معتبرات اس کھلی کچہری میں مدعو تھے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز اور تحصیلدار معراج عالم انتظامیہ اپر چترال کے طرف سے کچہری میں موجود تھے ۔تلاوت کلام پاک سے کچہری کا آغاز ہوا ۔ڈائریکٹر ماحولیات امجد علی خان نے چترال شندور روڈ بننے کی اہمیت اور دوران تعمیر ماحولیات پر پڑنے والے اثرات اور انہیں کیسے کم سے کم کیے جانے مختصر انداز میں جامع بریفنگ دی ۔بعد میں کنسلٹنٹ این ایچ اے چترال ،بونی شندور روڈ کی تعمیر کے سلسلے جامع انداز میں منصوبے کی اہمیت اور تعمیر کے متعلق بتایا۔حاضرین شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے مختلف سوالات کیے اور تجاویز پیش کی ۔