تازہ ترین

پشاورریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف درج ایف آئی آر منظرعام پر آگئی

  پشاور(آوازچترال) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد احتجاج کرنے اور پشاورکے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف درج ایف آئی آر منظرعام پر آگئی ،پولیس کی جانب سے 250سے 300افرادکے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہے تاہم ان کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں۔تھانہ شرقی کے ایس ایچ او نعیم حیدر کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق 3نومبر کو خیبرروڈ پر 250سے 300افراد ہشتنگری جی ٹی روڈ سے آتے ہوئے خیبرروڈ پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیخلاف نعرے لگائے اور ریڈزون کی طرف پیش قدمی کررہے تھے جنہیں پولیس نفری نے روکنے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی بکتربندگاڑی کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا ،مظاہرین نے سی ایم ہائوس کے سامنے بھی نعرے لگائے جو بعد میں منتشرہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کی شناخت کی جارہی ہے ۔احتجاج کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مختلف دفعات 341,353,427کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button