تازہ ترین

اپر چترال..ا نٹر سکولز ڈسٹرکٹ ادبی مقابلے  اختتامی تقریب

اپرچترال…زاکر زخمی…ا نٹر سکولز ڈسٹرکٹ ادبی مقابلے  اختتامی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال ۔ آج سکول ہذامیں اپر چترال کے سکولوں کے ڈسٹرکٹ فائینل راونڈ کے مقابلے منعقد کئیے گئے۔

تقریب کی مہمان خصوصی جناب مفتاح الدین صاحب DEO اپر چترال جبکہ صدارت کی نشست پر انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ اپر چترال کے سیکریٹری پرنسپل صاحب الرحمن صاحب براجمان تھے ۔انتظامی سرپرستوں میں پرنسپل احمد ولی درانی صاحب سیکریٹری بونی زون ،پرنسپل مظہر حسین صاحب چیر مین آدبی کمیٹی اپر چترال ، ADO Sports اپرچترال جناب ذوالفقار علی شاہ یفتالی صاحب ،اپر چترال کے سکولوں کے سربراہاں ،اساتذہ

کرام ،طلباء نے شرکت کی ججز کے فرائض قاضی لطف الرحمن، مولانامقبول صاحب ،پروفیسر بی بی پروین ،پروفیسر منہاج عالم ،پروفیسر عمران اللہ ،پروفیسر خالد حسین ،پرنسپل بہادر خان ،ہیڈماسٹر جمشید علی ،نصیر الدین صاحب فخرالدین صاحب

اور جوان شاہ صاحب انجام دے رہے تھے ۔نتائج کے مطابق ذیل سکولوں کے طلباء ڈسٹرکٹ چیمپین قرار پائے 1) حسن قرات ،، محمدتقی ہائی سکول ریشن ۔ 2) حمد باری تعالی ،،شعیب احمد ہائی سکول بونی 3) نعت شریف ،، محمد عدنان ہائی سکول موژ گول 4) قومی ترانہ ،،آمین اینڈ گروپ ہائی سکول ہرچین 5)انگلش تقریر ،،علی حسن ہائی سکول بونی 6)اردو تقریر ،، فضل کبیر ہایئ سکول موژ گول 7) ملی نعمہ محمداویس جاوید گروپ ہائی سکول اجنو 8)انگلش مضمون نویسی خلیل احمد ہائی سکول بونی 9) پوسٹرمکینگ،، ذیشان علی آغاخان سکول بونی 10) کوئیز ،،ضیااللہ اینڈ گروپ ہائی سکول بونی 11) انٹی کرپشن اردو مضمون نویسی عبدالاکبر ہایئ سکول ریشن ۔ 12)انٹی کرپشن انگلش مضمون نویسی ضیااللہ ہائی سکول بونی آخر میں ڈسٹرکٹ چیمپینز اور سیکنڈ پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔مہمان خصوصی ،صدر محفل ،چیرمین ادبی کمیٹی اور اے ڈی او سپورٹس نے خطاب کرتے ہوئے جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر منجمنٹ کو خراج تحسین پیش کی گئ اور اپر چترال کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام کا بہترین تعاون کرنے پر شکریہ آداکیاگیا خصوصا محترم ڈی ای او صاحب چترال کے طلباء کی ٹیلنٹ اور اخلاقیات کی تعریف کی ۔ اور آگے لیول کے پروگرامات کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا اسی طرح اپر چترال کی ادبی پروگرامات آج بخیرو خوبی اختتام کو پہنچے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button