تازہ ترین

محسن شاہنواز رانجھا کی اقدام قتل، مقدمے میں عمران خان کو بھی ملزم نامزد

 اسلام آباد(آوازچترال نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنمامحسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا، مقدمے میں عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی ای سی پی سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button