چترال(آوازچترال رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سب ڈویژن دروش میں گندم بحران ختم .تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے سب ڈویژن دروش میں گندم کی طلب و رسد میں نمایاں فرق کے نتیجے میں عوام کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا اور متعدد مواقعوں پر عوام نے روڈ بندش، سوشل میڈیا کمپین، درخواستوں، وفود کی شکل میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقاتوں اور کھلی کچہری میں اظہار خیال کی شکل میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس ضمن میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش نے گندم کی مقررہ کوٹے کی وصولی و ترسیل پر کھڑی نگرانی اور بحران پر قابو پانے کے لئے متعدد اجلاسات منعقد کیئے، گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حرکت اور غیر قانونی آٹا چکیوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانونی چارہ
جوئی کی جس کے نتیجے میں بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔انچارج دروش گودام شیر عظیم نے اسسٹنٹ کمشنر دروش سے گندم کی طلب و رسد کے حوالے سے آج ایک ملاقات کی، انچارج گودام کے مطابق اس وقت دروش گودام، ارندو، دمیل، اورسون اور دیگر علاقائی گوداموں میں وافر مقدار میں گندم دستیاب ہے، نیز دروش گودام جہاں خریداروں کا رش ہوتا تھا آج دن کے اختتام پر یومیہ گندم و آٹے کے کوٹے کے خریدار نظر نہیں اتے۔