تازہ ترینصحت

محکمہ صحت نے مختلف سکیل کے ڈاکٹر زکے تبادلوں اورتعیناتی کا ترمیمی اعلامیہ جاری کردیا

 پشاور(آوازچترال)محکمہ صحت نے حالیہ دنوں مختلف سکیل کے ڈاکٹر زکے تبادلوں اورتعیناتی کا ترمیمی اعلامیہ جاری کردیاہے جس کے مطابق ڈاکٹر محمد طارق کو میڈیکلسپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی مردان، عبدالقدوس کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال کاکا صاحب ڈسٹرکٹ نوشہرہ، ڈاکٹر احسان وحید کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال پنیالہ ڈی آئی خان، ڈاکٹر زین العابدین کی خدمات ڈی ایچ او ڈی آئی خان کے حوالہ، ڈاکٹر رابعہ وحید کی خدمات ڈی ایچ او پشاور کے حوالہ، ڈاکٹر جمال ناصر کو ڈائریکٹر پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور اور ڈاکٹر حنیف اللہ کو ٹائپ ڈی ہسپتال پنیالہ ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے.اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر شاہ حسین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال،ڈاکٹر تاجبر خان کی خدمات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر بونیر کے حوالہ، ڈاکٹر نوید محمد کی خدمات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کے حوالہ، ڈاکٹر مدثر اقبال کو ٹائپ ڈی ہسپتال کالو خان صوابی، ڈاکٹر ارباب خان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال صدہ کرم، ڈاکٹر ارم رحیم کی خدمات ڈی ایچ او بنوں کے حوالہ، ڈاکٹر تاج محمد کو ڈپٹی ڈی ایچ او کوہستان، ڈاکٹر محمد عالم کو ڈی ایچ کیوہسپتال چترال، ڈاکٹر سرفراز خان کو آر ایچ سی کوٹ ملاکنڈ، ڈاکٹر سعید مرتضیٰ علی شاہ کو پولیس ہسپتال ایبٹ آباد اور ڈاکٹر اسد اللہ کو ٹائپ ڈی ہسپتال تالاش دیر لوئرمیں تعینات کردیاگیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button