کوغذی کےمعززشہریون کو فی الفور واپس چترال لایا جائے۔ ان کو واپس چترال نہ لایا گیا تو اگلا لائحہ عمل پارٹی مشاورت کے بعد طے کیاجایے گا۔..محمد کوثر ایڈوکیٹ
چترال(آوازچترال نیوز)میں مسلم لیگ ن چترال کی جانب سے چترال انتظامیہ کی اس بےرحمانہ روش کی بھرپور مذمت کرتاھوں۔کوغذی کے عوام بجلی کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس پشاور تک اپنی عرضی پہنچائے لیکن کہیں بھی انصاف نہ ملا۔اب عوام پرامن احتجاج کرنے روڈ بلاک کرنےکی دھمکی دینے پر انہیں ڈی آئ خان جیل منتقل کرنا قابل مذمت اور انتظامیہ کےلیےباعث شرم ھے۔روڈ بلاک پہلےبھی ھوتےرھےھیں لیکن پرامن طریقےسےمسلہ حل بھی ھوتےرھےھئں لیکن چترال کے پرامن لوگوں کو بھاری دفعہ للگاکےدوسرےضلع میں بھیجنا قابل مذمت ھے۔
اگر اتناھی حساس اور "کہوٹہ پلانٹ”پر حملےکے خدشہ جیسا معاملہ ھوتا تو الگ بات تھی یہان 107لگانے سے ھی مسلہ حل ھوتا۔اب ان بیچاروں کو ھتگڑی لگاکےڈی آئ خان بھیجنا ظلم نہیں تو کیاھے؟
ان گرفتارشدگان میں ایک ویلج وائس چیرمین ھےکہ جسکا بوڑھاباپ بستر مرگ پہ ھےاور بیٹا حال ھی میں ھسپتال سے گھر شفٹ ھواھے ۔اب ریاست اور عوام بتائین کیا یہ انسانیت ھے؟
چترال کا انتظامیہ خدا کا خوف کرو۔کیا آپ لوگ چترال کے پرامن معاشرے کو بدامنی میں دھکیل رھے ھو؟
اب اگر کل کوغذی بلکہ کوہ کےعوام باھر نکل کر روڈ بلاک کیے تو ذمہ دار کون ھوگا؟
چترال کاانتظامیہ حال ھی میں اغوا وغیرہ کےوارداتوں کی خبروں پر دفعہ 144لگایاھےجسےعوام کی تائید حاصل ھے۔ اب اس نیم مارشل لا کو جس مقصد کےلیےلگایاگیاھے اسی مقصد تک محدود رکھاجاناچاھئے۔
ھمارا مطالبہ ھے کہ ان معزز شہریون کو فی الفور واپس چترال لایا جائے۔اگر کل تک ان کو واپس چترال نہ لایا گیا تو اگلا لائحہ عمل پارٹی مشاورت کے بعد طے کیاجایے گا۔
مجھےامید ھے انتظامیہ حالات سنگین نہج تک نہیں پہنچائے گی اور کل تک مسلہ خود ھی حل کریگا۔