چترال ویلفر اینڈ سپورٹ ارگنائزیشن کی طرف سے یارخون کے سیلاب زدگان اور غریب نادار طلباء و طالبات کے سکول فیسون کی ادائیگی کی گئ
اپرچترال (آوازچترال نیوز)چترال ویلفر اینڈ سپورٹ ارگنائزیشن کی طرف سے یارخون کے سیلاب زدگان اور بارش سے متاثر ہونے والے مختلف سکولون میں متاثرین اور غریب نادار طلباء و طالبات کے سکول فیسون میں مجموعی طور پر ،تقریبا 40/45 کے سکول فیسون کی ادائیگی کی گئ۔ سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ نمائندہ تنظیم اپر چترال اور شمس الدین نمائندہ لٹکوہ نے امدادی رقوم سکولز انتظامیہ کو ادائیگی کرنے کے رسیدات ان بچون میں تقسیم کی ۔ اور یارخون کے دیگر کچھ سکولون کا دورہ کیا اور ان سکولون میں غریب اور نادار طلباء وطالبات کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ معروف قانون سان وسماجی کارکن رہنما پاکستان تحریک انصاف اپرچترال سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ گورنمنٹ سکولون میں ایسے طلباء و طالبات موجود ہیں جن کو سکول یونیفارم اور سکول شوز کے حوالے مسائل درپیش ہیں غریب والدین ان معاملات کو برداشت نہیں کرپاتے ہیں وہ بمشکل کاپیز قلم کا بندوبست کرپاتے ہیں بلکہ زیادہ تر طلباء و طالبات ان سے بھی محروم ہیں ۔ انہوں نے تمام مخئیر خضرات سے گزارش ہے کہ غریب لوگون طلباء و طالبات کی دستگیری کیلئے ان کے سکول فیس اور سکول یونیفارمز وغیرہ کے سلسلے میں مالی تعاون کرین اور ہمارے اس ادارے کو بطور نمائیندہ ادارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اپ کے عطیات باقاعدہ طور پر ان تک پہنچائے گی۔ سکولز کے انتظامیہ اور دیگر اہل علاقہ جن جن سے ہم نے ملاقات کی اور اس کام کے حوالے سے تاثرات حاصل کی تو انہوں نے اس معاملے کو بہت زیادہ سراہا اور ائیندہ بھی سکولوں میں غریب بچون اور بچیون کے فیس اور غریب نادار طلباء و طالبات کے لئے سکول یونیفارمز۔ کاپی قلم وغیرہ کا بندوبست کرکے ان کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کیلئے موقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ سب بچون کو جو غریب ہیں یا امیر ان سب کو برابر موقع اور برابر ماحول فراہم کریں۔ کیونکہ تعلیم ہی سب کچھ ہے جو ایک غریب کو غربت سے نکال سکتا ہے۔ اور اپنے پاون پر کھڑا ہونے اور عزت کی زندگی گزارنے کو موقع فراہم کرسکتا ہے۔ اس لئے سب سے پہلا تعلیم ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چترال کے اندر خصوصا پسماندہ علاقون کے اندر اے کے ای ایس بہترین ماحول میں تعلیم کی سہولیات دے رہا ہے۔ یہ ان کی طرف سے ایک بہترین اور قیمتی تحفہ سے ہے۔ گورنمنٹ کو بھی اسی طرح کے سہولیات فراہم کرکے تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ تعلیم کے علاوہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اور زندگی کی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے (اکاہ ) کا کردار قابل ستائش جنہون نے ہر مشکل وقت میں کھانے پینے کے ایشیاء ۔ ٹینٹس ۔ اور یہان تک کہ بہترین اور معیاری شیلٹرز بھی بناکر ان کی زندگیون میں اسانیان پیدا کرنے کی کوشش کی ہیں۔ اب بھی اس حالیہ سیلاب میں عارضی طور پر متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کیا اور اب مستقل طور پر fully damaged گھر والون کو shelters تعمیر کرنے جارہے ہیں اور ان کو دو ماہ کیلئے مکمل کھنے پینے کے سامان بمعہ ٹینٹ بھی فراہم کرنے جارہے ہیں۔ ان کے علاوہ واٹر سکیمز۔ چینیلائزیشن۔ وغیرہ میں بہترین کام سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر تمام مخیر حضرات سے گزارش کی کہ تعلیم پر خرچ زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں۔ تاکہ غریب لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ اگر کوئی مخئیر حضرات اس تنظیم سے کسی کی مدد تعلیم کے لئے کرنا چاہتے ہوں تو مندرجہ زیل تنظیم کے نمائیندون سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے جن جن ممبران تنظیم اور ڈونرنے اس پراسس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ان سب کا شکریہ ادا کیا۔
سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ۔موبائل نمبر03452947376
شمس الدین .موبائل نمبر۔ 03401351098.