تازہ ترین

عمران خان کو سیاست سے الگ کرنے کا مںصوبہ بنایا گیا ہے.,بیرسٹرمحمد علی سیف

 پشاور(آوازچترال نیوز/)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ایک اور دھوکے کی تیاری ہو رہی ہے، عمران خان کو سیاست سے الگ کرنے کا مںصوبہ بنایا گیا ہے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئینی اداروں کو استعمال کرکے عمران خان کو سیاسی عمل سے الگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے مریم نواز کو عوام اور ملک پر مسلط کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ مریم نواز کے کیسز ختم کرانا، پاسپورٹ ملنا اور لندن جانا معنی خیز ہے، لندن پلان کے تحت چھوٹے میاں کی چھٹی ہونے والی ہے، مفتاح اسماعیل کے بعد شہباز شریف کو بھی پویلین بھیجا جارہا ہے۔ترجمان بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ لندن پلان کی مرکزی کردار مریم نواز انکے والد اور دیگر ہم خیال ہے، مریم نواز اس سلسلے میں لندن روانہ ہوگئی ہیں، مریم نواز لندن میں خفیہ ملاقاتیں کریں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button