تازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ملک بھر میں مورخہ 07 اکتوبر کو عوام الناس کے معائنے کے لءے شائع کی گئی ہیں

چترال(نمایندہ آوازچترال)دفتر ضلعی الکشن کمشنرچترال کی طرف سے چترال کےعوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ملک بھر میں مورخہ 07 اکتوبر 2022 کو عوام الناس کے معائنے کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال میں شائع کی گئی ہیں۔ لہذا جن افراد کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہےبطور ذمہ دار شہری اپنا یا اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج ، کوائف کی درستگی یا درست انتخابی علاقہ میں اندراج کو بمطابق قومی شناختی کارڈ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، اپر و لوئر چترال میں قائم سینٹر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں قائم فارم وصولی کے مراکز سے متعلقہ فارم 21 (ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلۓ )، 22 (اخراج ووٹ کیلۓ ) ،23 (کوائف کی درستگی کیلۓ ) وصول کر کے جمع کرادیں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ موبائل فون پر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئیے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج دیں اور اپنے کوائف کی مکمل تفصیل بطور ووٹر بذریہ ایس ایم ایس موصول ہو جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button