تازہ ترین
چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات.. یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔
چترال ( نمائندہ آوازچترال) سینٹ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن کی ہدایات کے تناظر میں جامعہ چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے جمعہ کے روز چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے انہیں یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں مالی مسئلہ سرفہرست تھا۔
یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق دوسرے مسائل میں اسٹوڈنٹس کو اسکالرشپ میں اضافی اور بروقت ادائیگی ، ڈگریوں کی تصدیق میں مشکلات اور ایم۔فل کلاسز کا اجراء شامل تھے۔
چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ چترال کو درپیش مذکورہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ شعبہ جات کو موقع پر احکامات جاری کردئیے اور وی سی کو ہر ممکن مدد کی فراہمی کے لیے یقین دہانی کرائی۔
Facebook Comments