تازہ ترین

گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان،

لاہور (اُوازچترال نیوز) گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 41، سبی، اوکاڑہ، بھکر، رحیم یارخان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمٹھی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں رواں سال ریکارڈ بارشوں کا باعث بننے والا مون سون سیزن اب مکمل طور پر ختم ہو چکا۔ ماہرین موسمیات نے مون سون سیزن کے اثرات اکتوبر کے وسط تک برقرار رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button