تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے کی ذمہ داری صوبائی وزرا نے اٹھا لی

 پشاور(آوازچترال رپورٹ)نئے قانون کے تحت صوبائی وزرا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے ہیں: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محب اللہ خان کا مؤقفوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے کی ذمہ داری صوبائی وزرا نے اٹھا لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کے پشاورآنے والے دن صوبائی وزرا کا اسلام آباد جانا معمول بن گیاہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے بعد صوبائی وزیرلائیو اسٹاک محب اللہ بھی ہیلی کاپٹرمیں اسلام آباد گئے اور واپسی پرسابق وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور پہنچے۔سرکاری ہیلی کاپٹر میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی تھے، عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارٹی رہنما ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں سے خطاب کیا اور حکومت کے مخالف تحریک میں حصہ لینے کے لیے کارکنوں کے ہمراہ حلف اٹھایا۔ اس سے پہلےصوبائی وزیر کامران بنگش ایڈورڈز کالج میں خطاب کے لیےعمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں اسلام آباد سے لائے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محب اللہ خان  کا اس حوالے کہنا ہے کہ اسلام آباد میٹنگ کے لیے گیا تھا جہاں سے واپسی پر عمران خان ہیلی کاپٹر میں میرے ساتھ پشاور آئے ، نئے قانون کے تحت صوبائی وزرا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button