تازہ ترین

مستوج چوینچ…زمین تنازعے میں ایک شخص جان بحق اورجیپ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

چترال ( نمایندہ آوازچترال)چترال میں زمین تنازعے میں ایک شخص جان بحق اورجیپ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلاواقعہ اپر چترال کے مقام چوئینج میں پیش آیا جہاں سید نذر علی شاہ ولد بلان شاہ نے فائر کرکے اپنے بڑے بھائی سید سردار علی شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ جسےمستوج ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا ۔ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر نے کی کوشش کر رہا ہے ۔ دوسرا واقعہ لوئر چترال کے مقام موری لشٹ میں پش آیا ۔ جہاں ایک جیپ حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے تین افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں گل محمد ، قیوم خان ، تاج محمد ساکنان استانگول شامل ہیں ۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر اسرار احمد نے میڈیا سے بات کرتےہوئے تینوں زخمیوں کو خطرے سے باہر قرار دیا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد جس گاڑی میں سوار تھے ۔ اس کا ڈرائیور جمعے کی نماز کیلئے استانگول پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کہ جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔ اور ڈرائیور سمیت سوار سب زخمی ہوئے ۔ جنہیں شعبہ حادثات اتفاقیہ ڈی ایچ کیو چترال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button