ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد ہڑتال ختم کروانے کا اعلان کیا جائے…نظار والی شاہ
چترال(آوازچترال)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ نے نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد ہڑتال ختم کروانے کا اعلان کیا جائے کیونکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے بے چارے مریض بری طرح متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر گن پوانٹ پر مکان خالی کروانے کی عمل کو ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کیونکہ یہ قانوناً بھی جرم ہے اور ہمارے چترالی روایات کے بھی منافی ہے لہزا حکام بالا کو چاہئے کہ اس مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی چترال بھی عوام اور مریضوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے باقاعدہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گا جسکی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔۔