تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا مہنگائی کے خلاف بونی چوک میں احتجاج ۔سابق چیرمین اور معروف سیاسی شخصیت فضل الرحمٰن باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں شمولیت۔

اپرچترال(زاکرزخمی سے)پاکستان تحریک انصاف اپر چترال عمران خان کے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر چوک بونی میں احتجاجی جلسہ

منعقد کیا جس میں پارٹی صدر ،سنئیر ورکر سمیت کارکنوں نے شرکت کی ۔سابق صدر تحریک انصاف اور بزرگ سیاسی شخصیت رحمت غازی خان نے صدارت کی۔تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا ۔انفارمیشن سکرٹری تحریک انصاف افگن رضا اسٹیج

کے فرائض نبھائی۔احتجاجی جلسے سے جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف علاوالدین عرفی،سابق چیرمین فیض الرحمٰن ،سنئیر وائس پریزڈنٹ معراج ۔۔۔اور صدر تحریک انصاف شہزادہ سکندر الملک نے ۔۔خطاب کرتے ہوئے موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ ہوشروبا مہنگائی کا زمہ دار قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں حکومت سنبھالی تو ابتر معاشی صورت حال کے باوجود

ساتھ کرونا وباء کے پیش نظر مشکل ترین صورت حال کا سامنا تھا ۔عمران خان اپنی بہترین حکمت عملی کےوجہ سے ملکی معشیت کو سنبھالے رکھا جو ریکارڈ خود بتاتی ہیں ۔لیکن ایک بار پھر سازشی ٹولہ پی ڈی ایم کی شکل میں یکجا ہوکر خان کی حکومت کا خاتمہ کرکے پھر سے کرپشن کا بازار کھول دیے اور ملکی معشیت کا ستیاناس کرکے رکھدیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑی ہے کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں

دینگے۔اس وقت بدترین مہنگائی کا واحد حل انتخابات ہے۔جسے عوام منتخب کریں وہی مسائل کا حل نکال سکتا ہے اس لیے ہم صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔صدراتی خطاب میں سابق صدر تحریک انصاف رحمت غازی خان نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف واحد لیڈر ہیں جو کرپش سے خود پاک ہیں اور پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عوام بھی اس وقت صورت حال سے بخوبی واقف ہے اور عمران خان کے ساتھ ہے لہذا انتخابات کرکے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔اپ نے مزید کہا کہ اپر چترال انتظامیہ موجودہ سیلاب کے بعد بہترین حکمت عملی سے متاثرین کو سہولیات پہنچانے کی جدوجہد میں مصروف ہے اس لیے غیر ضروری تنقید سے گریز کی جائے۔بعد میں علاقے کی نمایان سیاسی شخصیت فضل الرحمٰن سابق چیرمین باقاعدہ طورپر مفلر پہن کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور تحریک انصاف کی کرپشن فری پاکستان کی پالیسی کو سراہتے ہوئے عمران خان کو پاکستان کا نجات دہندہ قرار دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button