چترال ( آوازچترال رپورٹ) لویر چترال میں یوتھ پولو فیسٹول بدھ کے روز چترال پولو گراونڈ میں شروع ہوا۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے گیند پھینک کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال لویر انوار الحق اور ڈی پی او لویر چترال بھی موجود تھے۔ اس فیسٹول میں کل 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ روزانہ دو میچ کھیلے جایینگے۔ فاینل میچ اٹھایس ستمبر کو کھیلا جاییگا۔فیسٹول کے افتتاح سے قبل ٹاون ہال چترال میں ٹیموں کے مابین ٹاس ہوا اورپولو کوچ افتاب عالم نے فیسٹول اورمیچ کے حوالے کھلاڑیوں کو ہدایت دی۔
Facebook Comments