تازہ ترینصحت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک لیڈی ڈینٹل سرجن سے سرکاری بنگلہ خالی کرانے کے تنازعے پرڈاکٹر اور اسٹآف ہسپتال کے سبزہ زار میں دھرنا دئیے رکھا۔

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک لیڈی ڈینٹل سرجن سے سرکاری بنگلہ خالی کرانے کے تنازعے پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور کلاس فور اسٹاف نے ہڑتال کرتے ہوئے

ہسپتال کے سبزہ زار میں دھرنا دئیے رکھا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر عباس حیات، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر شگفتہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے بنگلہ سیل کردیاجس کی کوئی اتھارٹی ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے سروس دینے والے ڈاکٹروں کے ساتھ یہ ناروا سلوک کسی

بھی طورپر قابل برداشت نہیں ہے اور وہ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے معافی مانگنے تک اس احتجاج کو جاری رکھیں گے اور یہ علامتی ہڑتال لویر چترال اور اپر چترال کے اضلاع میں پھیلادی جائے گی۔ ہسپتال میں اوپی ڈی سروس معطل اور ایمرجنسی کوریج رہا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button