بازار ، ملحقہ ایریاء میں چوری کے وارداتوں میں ملوث گروہ قانون کے گرفت میں۔
چترال(نمایندہ آوازچترال)چترال بازار ، ملحقہ ایریاء میں چوری کے وارداتوں میں ملوث گروہ بے نقاب۔گزشتہ کئ دنوں سے چترال بازار ملحقہ ائیریا
میں رونما ہونے والے نقب زنی ، چوری کے واردات لوئر چترال پولیس کے ساتھ ساتھ تجار یونین کے لئے درد سر بنی ہوئی تھی ۔ ان واردات کی روک تھام اور ملزمان کی سراغ رسانی کے لئے ایس ایچ او سٹی اور اس کی ٹیم نے سر توڑ کوشش کر کے کل مورخہ
16/09/2022 کو مشتبہ گان محمد ریحان ساکن ایون ، جہانزیب ساکن کیسو ، محمد اعظم ساکن بمبوریت کو حراست میں لے کر انٹروگیش کرنے پر انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ایک گروہ کی شکل میں چیو پل بازار میں چار دکانوں اور مسمی حاجی خان
وزیر ساکن پرانا سبزی منڈی چترال کے گھر میں چوری کے واردات کئے ہیں ۔ اسطرح ملزمان کی انکشاف نشاندہی پر مختلف قسم کے مال مسروقہ کباڑ خانہ اذان عرفان اللہ ساکن پشاور حال جغور سے برآمد کر کے کباڑ مالک کو زیر دفعہ 411 PPC گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم بھی برآمد کی گئی