تازہ ترینکھیل

عظیم فٹبالرمنصورپر یڈ گراونڈ میں شہید ہوءے …سکول انتظامیہ سے مطالبہ …پریڈگراونڈکےایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے

چترال(بشیرحسین آزاد)پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی سکریٹری قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند دن پہلے لوٹکوہ گرم چشمہ سے تعلق رکھنےوالے عظیم نوجوان فٹ بالر منصور جو کہ پریڈ گراونڈ چترال ٹاؤن میں فٹبال میچ کے دوران زخمی ہوۓ اور بعد میں جان بحق ہوگۓان کی اچانک موت پورے چترال کا ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے غم زادہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور چترال کے ڈپٹی کمشنر، فٹبال ایسوسیشن کے صدر اورجی سی ایم ایس چترال کے پرنسپل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید منصور کی یاد میں پریڈ گراونڈ میں ایک انکلوژر سیٹ کیا جاۓ تاکہ ان کی یاد باقی رہے ۔انہوں نے ضلعی سطح پر منصور میموریل ٹورنمنٹ منعقد کرانے اور منصور کے نام کو فٹ بال کی دنیا میں زندہ رکھنے کے لۓ کوٸی ٹوکن یادگاری شیلڈ وغیرہ جاری کرنے کابھی مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button