تازہ ترین

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے بونی میں احتجاجی واک اور جلسہ۔

اپرچترال(زاکرزخمی سے) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے بونی میں احتجاجی واک اور جلسہ۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نماز مغرب کے بعد بونی چوک سے کارکناں احتجاجی ریلی نکالی جو بعد میں جلسہ کی شکل اختیار کی کارکنوں کے علاوه پاکستان تحریک انصاف کےسنئیر قیادت بھی موجود تھے۔جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال علاوالدین عرفی، نائب صدر خواتین ونگ ملاکنڈ ثریا بی بی،صدر خواتین ونگ اپر چترال رشیدہ کائےاور انفارمیشن سکرٹری اپر چترال افگن رضا جلسہ میں موجود تھے تلاوتِ کلام پاک کے بعد وقت کی نزاکت کے پیش نظر مقررین کو محدود رکھا گیا ۔ریجن نائب صدر خواتین ونگ ثریا بی بی اور جنرل سکرٹری پاکستان تحریک انصاف علاوالدین عرفی جلسے سے خطاب کی جبکہ افگن رضا اسٹیج کے فرائض نبھائی۔مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عالمی سازش کے تحت کرسی سے ہٹا کر امپورٹیڈ حکومت کےلیے راہ ہموار کی گئی جو کہ پاکستانی عوام کو غلام بنانے کی سازش ہے پاکستان تحریک انصاف کے مقررین نے کہا کہ اس سازش کو کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔چیرمین عمران خان سابق حکومت کی بدترین معاشی بحران اور عالمی وباکے باوجود اپنی بہترین حکمت عملی اور بہترین پالیسیون کے بدولت پاکستان کی معشیت کو مستحکم رکھنے کی بھر پور کوشش کی اور کامیاب ہوئے۔ جسے امپورٹیڈ حکومت آکر ایک بار اپنی بدترین کرپشن کے بل بوتے خطرے سے دوچار کردیا۔ اس وقت خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سازشیں غروج پر ہیں ۔پاکسات تحریک انصاف ان سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کمر بستہ ہے اور ورکر سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کی ایک کال کا انتظار ہے۔جب بھی کال دی تو تحریک انصاف کے ورکر اپنے قائد کےحکم پر جان دینے کو تیار ہیں جلسہ میں امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button