لوئر چترال کے سول سوسائٹی لیڈرز گروپ کا بونی میں اے کے ای ایس، بونی میڈیکل سنٹر، نانی ای سی ڈی سمیت کئی اداروں کا دورلہ
بونی ( محکم الدین ) لوئر چترال سول سوسائٹی لیڈرز گروپ نے جمعہ کے روز گروپ لیڈر فریدہ سلطانہ فری کی قیادت اور سول سوسائٹی آفیسر عطاءاللہ کی رہنمائی میں بونی میں کئی اداروں کی وزٹ کی ۔ گروپ نے پہلے آغا خان ہائئ سکول بونی کا دورہ کیا ۔ جس میں پرنسپل نور محمد نے گروپ کو خوش آمدید کہا ۔ اور سکول کے بارےمیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ۔ کہ سکول ہذا آغاخان سکول سین لشٹ اور آغاخان ہائی سکول کوراغ کے معیار کے برابر ہے ۔ اور دو شفٹوں پر چل رہا ہے۔ سات سو پچاسی سٹوڈنٹس زیرتعلیم ہیں ۔ اور یہ سکول ای سی ڈی سے لے کر میٹرک تک تعلیم مہیا کر رہا ہے ۔ عنقریب اس سکول کو ہائیر کادرجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سکول کے طلبہ کو نمایان پوزیشن لینےکا اعزاز حاصل ہے۔ اور سکول نے انٹر نیشنل سکول ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ۔ جو کہ تین سال اس کے پاس رہے گا ۔ یہی وجہ ہے ۔کہ سکول کی اسی سیٹوں کیلئےچارسو سے زیادہ طلبہ داخلےکیلئے درخواستیں دیتے ہیں ۔ لیکن داخلے کیلئے میرٹ پرکوئی سمجھوتا نہیں کرتے ۔تاہم بچیوں کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ تاکہ صنفی امتیاز کی وجہ سے معاشرے میں جو واضح فرق موجود ہے ۔ اس کو ختم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آغا خان سکول نان پرافٹ ایبل سکول ہیں ۔ اور اس سکول کے پچپن فیصد اخراجات امامت فنڈ سے پوری کی جاتی ہے ۔ گروپ کو سکول کے ای سی ڈی کلاسوں کا وزٹ کرایاگیا ۔جہاں بچوں کی نفسیات کا علم رکھنے والی تربیت یافتہ اساتذہ منفرد طریقے سے بچوں کو پڑھاتی ہیں ۔ اور ای سی ڈی سکولوں میں بچے ایک خاص ماحول کی فراہمی کے باعث تعلیم میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ جو ان کی شاندار مستقبل کا موجب بنتا ہے ۔ گروپ لیڈر فریدہ سلطانہ اورایکٹی وسٹ نازیہ سلطانہ نے چترال میں ای سی ڈی سکول کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا۔کہ موجودہ دور میں ڈے کئیر سنٹر اور ای سی ڈی سکول کی چترال شہر میں بہت ضرورت ہے ۔ بعد آزان گروپ نے ایک پرائیویٹ نانی ای سی ڈی سکول کا بھی دورہ کیا ۔ جس کے پرنسپل نرگس نے بتایا ۔ کہ بارہ سال پہلے انہوں نے سات سٹوڈنٹس سے اس سکول کا آغاز کیا تھا ۔ اور اب دو سو بائیس طلبہ ان کےسکول میں تعلیم حاصل کررہےہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سکول کامیاب کرنے کیلئے انہیں بہت زیادہ پاپڑ بیلنے پڑے لیکن انہوں نےہمت نہ ہاری ۔ آج خدا کے فضل سے سکول منافع پر جارہا ہے ۔ اور اخراجات کے علاوہ جو بچتا ہے۔ اسے سکول کی مزید بہتری پر لگاتے ہیں ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ یہ سب سےپرانا ای سی ڈی سکول ہے ۔ اس سکول سے ای سی ڈی اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔ گروپ نے اسی روز بونی میں قائم آغاخان میڈیکل سنٹر کابھی دورہ کیا ۔ یہ ادارہ اپر چترال میں ایک معیاری طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے ۔ ادارے کے ایڈمنسٹریٹر خورشید عالم نے گروپ کو خوش آمدید کہا ۔ اور ہسپتال کے جملہ شعبوں کی وزٹ کرائی ۔ اور بتایا گیا ۔ کہ جملہ امراض کے سکینڈری ٹریٹمنٹ یہاں سے دی جاتی ہے۔ ہسپتال میں آن لائن کلنک کی سہولت بھی موجودہے۔ اور موبائل ایپ کے ذریعے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ہسپتال میں آئی سپشلسٹ ، نفسیاتی معالج کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اور عنقریب کارڈیالوجسٹ بھی ٹیم میں شامل ہو گا ۔ ہسپتال میں کوڑا کرکٹ اور کچروں کو ٹھکانےلگانے کا بہترین سسٹم موجود ہے ۔ روزانہ انسریٹر مشین کے ذریعے ہسپتال کے مخصوص کچروں کو جلا کر راکھ بنایا جاتاہے ۔ جبکہ دیکر کچرا ٹی ایم اے اٹھا لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صحت کارڈ پر مریض کےعلاج پر چالیس ہزار روپے سرکار دیتی ہے۔اس سے زائد اخراجات آنے پر اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ تاہم غریب مریضوں کیلئے بھی مختلف طریقےموجود ہیں ۔ جن سے ان کے مالی مسائل حل کئے جاتےہیں۔ ۔ گروپ نے بونی لوٹ ڈوک کمیوٹی بیسڈ سیونگ گروپ سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں حنا مراد سوشل آرگنائزر نے گروپ کی رہنمائی کی ۔ اور بتایا ۔ کہ یہ گروپ انیس سے اونچاس سال کی عمر کی خواتین پر مشتمل ہوتاہے ۔ جس میں خواتین ایک بچت بکس میں ماہانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرکے رقم جمع کرتی ہیں ۔ اور اس بکس میں محفوظ کرتی ہیں ۔ یہ بچت ان خواتین کیلئے ہے ۔ جو ڈیلیوری یا دیگر بیماری کے موقع پر اگر مالی مجبوری کی وجہ سے ہسپتال کے اخراجات برداشت نہ کر سکتی ہوں ۔ تو اس بچت سے رقم حاصل کرکے اپنی مجبوری دور کر سکتی ہے ۔ اس کےعلاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے قرضہ حاصل کرنے کی قابل ہوتی ہیں ۔ اور ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کرتی ہیں ۔ گروپ نے لوٹ ڈوک بونی کی خواتین کی کو کوششوں کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ خواتین کو مالی طور پر ایمپاور کرنے کیلئے یہ ایک بہترین کوشش ہے ۔ لوئر چترال گروپ نے آخر میں راہو چنار بونی میں خواتین شاپنگ مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ جس میں مقامی خواتین خود کاروبار کرتی ہیں ۔ گروپ ان سے بزنس کے حوالے سے مختلف سوالات کئے ۔ جس پر انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اپنے پاوں پر کھڑی ہیں ۔ اور آمدنی میں ان کا بڑا رول ہے ۔ جمعہ کے روز بونی میں یہ لوئر چترال سول سوسائٹی گروپ کا آخری پروگرام تھا ۔ گروپ ہفتےکے روز لاسپور جائےگی ۔