تازہ ترین

موڑکھو عماٸیدین أور معتبرات کا علاقاٸی مساٸل ٹی ایم اے افیس اوردیگر دفترات کو ہیڈکواٹر بونی منتقل کرنے کے حوالے سے ایک غیر معمولی اO

موڑکھو(جمشیداحمد)علاقہ موڑکھو کو درپیش مختلف مساٸل بلخصوص وریجون میں موجود ٹی ایم اے افیس, دیگر دفترات کی ہیڈکواٹر بونی میں

منتقلی کی سوشل میڈیا کے زریعے پھیلنے والی خبر کے حوالے سے عماٸیدین اور معتبرات موڑکھوکا وریجون میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف نے کی مقرریں علاقے کی مساٸل اور خاص کرکے

وریجون میں ٹی ایم اے افس ودیگر دفترات کو ہیڈکواٹر بونی میں منتقل کر نے کے حوالے سے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مزکورہ دفترات کو ہیڈکواٹر بونی منتقل کر نے کی اس کوشش پر انتہاٸی غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوۓ

مقرریں حاجی عبدالکبیر، سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب، منیجر ظہیرالدین ،کونسلر ظفر حسین شاہ، سابق ڈی ایس پی یعقوب خان، نصیرالدین، پرنسپل سمیع الحق ، صوبیدار غلام نبی ، سابق تحصلدار شریف اللہ ،ربنوازخان، حاجی بشیر احمد، حبیب شاہ ،سماجی شخصیت عبدالباقی، محمد نادر، صوبیدار

عبدالرازق, صوبیدار احسان حسین شاہ، وی سی چیرمین عبدالرفیع اور رخمت اللہ نے حاضریں سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ قدیم الایام سے لیکر تاحال وریجون کی مرکزی حثیت حاصل ہے اور اس وقت بھی وریجون موڑکھو کا صدر مقام ہے موڑکھو کی تمام دفتری امور أور مساٸل کا حل موڑکھو میں ہی ہونی چاٸیےلوکل کونسل ایک حکومتی بلدیاتی اور اٸینی ادارہ ہے ویلج کونسل ممبران اس کےماتحت ہیں۔ سرکاری دفترات گورنمنٹ کے ادارے ہیں گورنمنٹ نے کسی علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوۓ قاٸم کیے ہیں کسی ممبر یا محکمے کے سربراہ اپنی مرضی سے کسی دفتر کو ایک جگے سے دوسری جگہ منتقل نہیں کر سکتی اور نہ کسی کو اٸینی اور قانونی حق حاصل ہے اور وریجون میں قاٸم اور موجود سرکاری دفترات کو کسی بھی صورت میں کوٸی اٹھاکر دوسری جگہ منتقل نہیں کر سکتے ہیں اس حوالے سے تمام مقرریں اپنے اپنے راۓ پیش کی اور اخر میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل چیرمین تورکھو موڑکھو میر جمشیدالدین ایک ہفتے کے اندر موڑکھو وریجون کا دورہ کرے اور دفترات کو ہیڈکواٹر بونی منتقل کرنے کے حوالے سے عوام کو اگاہ اور مطمن کرے۔ أخر میں یہ اجلاس علاقے کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button