تازہ ترین

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع سمیت ہر ضلع میں ایک پارک لازمی قرار دے دیا ہے

 پشاور(آوازچترال رپورٹ)محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع سمیت ہر ضلع میں ایک پارک لازمی قرار دے دیا ہے ضلعی سطح پر پارک کے قیام کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے کا ترقیاتی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پشاور میں میگاپارک کے علاوہ اب ہر ضلع میں کم سے کم ایک پارک لازمی قرار دے دیا گیا ہے جن اضلاع میں پہلے سے پارک موجود ہیں انہیں اس منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام اضلاع اس منصوبے میں شامل ہیں .
ہر ضلع میں ایک موزوں مقام کی نشاندہی کی جائیگی اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک پارک تعمیر کیاجائیگا۔ محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق تمام قبائلی اضلاع خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک پارک ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تعمیر کیاجائیگا ضلعی سطح پر پارک کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات نے ایک ارب 70کروڑ کا منصوبہ تجویز کیا تھا جسے صوبائی حکومت نے منظور کرلیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button