تازہ ترین

مردو خواتین ایک ہی گاڑی کے دو پیہے ہیں۔ جب تک دونوں میں بیلنس نہیں ہوگی ۔ گاڑی آگےنہیں چل سکتی۔…اخترعلی

چترال ( آوازچترل نیوز ) ریجنل منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اختر علی نے کہا ہے۔ کہ مردو خواتین ایک ہی گاڑی کے دو پیہے ہیں۔ جب تک دونوں میں بیلنس نہیں ہوگی ۔ گاڑی آگےنہیں چل سکتی۔ اسی لئے موجودہ دور میں ہم ترقی سے تب

ہی ہمکنار ہوسکتے ہیں ۔ جب مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی اپنے اقدار اور تہذیب و ثقافت کا پاس رکھتے ہوئےترقی کے میدان میں آگے آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے کے آر ایس پی آفس بونی میں لوئر چترال سے پانچ روزہ دورے پر اپر چترال آئے ہوئے سول سوسائیٹی لیڈرز کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ اس موقع پر ایریا منیجر اے کے آر ایس پی اپر چترال فرید احمد ، سول سوسائٹی آفیسر اپر چترال عطا ء اللہ، سول سوسائٹی آفیسر لوئر چترال شگفتہ عالیہ ، سول سوسائٹی پراجیکٹ آفیسریاسمین اور گروپ کے ممبران موجود تھے ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ چترال میں کئی علاقے ایسے ہیں ۔ جو ترقی کےعمل میں اس دور میں بھی بہت پیچھے ہیں ۔ ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ان کیلئے آسانیان پیدا کرنے کیلئے ہم سب کو باہم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایریا منیجر فرید احمد نے کہا ۔ کہ حالیہ دنوں میں اپر چترال کےکئی علاقوں میں سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ۔ جن کی ہم اسسمنٹ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈ نہیں ہوتے ۔ تاہم اگر پراجیکٹ ایریا میں ڈیزاسٹر آئے ۔ تو اس کیلئے اقدامات کئےجا سکتےہیں ۔ قبل ازین سول سو سائٹی آفیسر عطاء اللہ نے لوئر چترال سے گروپ کی بونی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ اور اپنی بریفنگ میں بتایا ۔ کہ اے کے آر ایس پی 51 ہزار گھرانوں کو مختلف شعبوں میں فائدہ پہنچانے کیلئے 642 ملین روپے خرچ کر چکی ہے ۔ اور اب بھی مختلف ڈونرز کے فنڈز سےپراجیکٹ جاری ہیں۔ جن میں کنیڈین گورنمنٹ کے مالی تعاون سے فاونڈیشن فار ہیلتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ، ، سنٹرل ایشین پاورٹی پروگرام ، پاترپ کے مالی تعاون سے بروغل ویلی کی ڈویلپمنٹ کیلئے پراجیکٹ، صحتمند خاندان پراجیکٹ ، اور حکومت خیبر پختونخوا اور اے کے آر ایس پی کے اشتراک سے ایم ایم ایچ پیز اور بسٹ فار وی پراجیکٹ شامل ہیں ۔ گروپ جمعہ کے روز بونی میں اے ڈی این کے مختلف اداروں کی وزٹ کرے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button