تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزراء کو تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت سے روک دیا

پشاور(آوازچترال نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزراء کو تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت سے روک دیا۔ضلعی مانیٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 31 پشاور نے پابندی سے متعلق نوٹس جاری کردی۔قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے سبب الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر صوبائی وزرا کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم، گورنرز، وزرائے اعلی سمیت وزراء انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ، الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ اگر ضابطہاخلاق کی تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں 25 ستمبر کو الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔ قومی اسمبلی کی تمام 9 نشستوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود الیکشن لڑرہےہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button