تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا  کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(آوازچترال نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا  کے بالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری کے علاوہ ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔واضح رہے کہ اس سال ملک میں  مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button