شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا امدادی دورہ ایک ہفتے سے جاری ہے
چترال (نمایندہ آوازچترال ) شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا امدادی دورہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کے مطابق قاری صاحب نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بریپ کا پہلے مرحلے میں گزشتہ ہفتے دورہ کیا اس موقع پر ایم پی اے ہدایت الرحمن سمیت علاقے کے علماء کرام بھی ان کے ہمراہ تھے قاری صاحب نے متاثرین میں راشن پیکچ تقسیم کئے اور سو بوری گندم کا اعلان کیا جس کی ترسیل کا عمل کچھ دنوں میں مکمل ہو گا دوسرے مرحلے میں تریچ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب سے متاثرہ خاندان میں پچاس بوری گندم تقسیم کئے تیسرے مرحلے میں گزشتہ کل وادی گولین کے سیلاب زدگان کے پاس پہنچے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کئے اور راشن پیکچ تقسیم کرنے کے علاوہ دو متاثرہ مساجد کی تعمیر میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وہ لوگ جن کے گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں ان کے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں جستی چادروں کا بھی وعدہ کیا اور چوتھے مرحلے میں آج دمیڑ اور شیشی کوہ کے متاثرہ علاقوں میں گئے اور سیلاب میں جانبحق افراد کو بیس ہزار روپے کیش کے علاوہ تمام متاثرہ تیس سے زائد خاندانوں میں راشن بھی پہنچانے کا بھی کہا جو کہ ایک دو روز میں تمام متاثرہ افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا کردیا جائے گا اس موقع پر ان کے ساتھ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن اور مولانا میر بہادر سمیت علاقے کے دوسرے علماء کرام بھی موجود تھے۔