تازہ ترین

گولین گول میں سیلاب…,روڈزمکمل طور پر بند…سات گھر..12دوکان دو مساجد مکمل طور پربہہ ءے.

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال کی مختلف وادیوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال شہر کے قریب واقع بونی روڈ پر واقع گولین گول میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے 15کلومیٹر طویل وادی میں درجنوں جیپ ایبل اور پیدل رابطہ پل اور سڑک بہالے گئی جبکہ پچاس سے ذیادہ گھر وں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دو مساجد بھی شہید ہوگئے۔ گولین ویلی کے تقریباً چار سو گھرانے کے افرا د ووادی کے اندر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانا بھی ممکن نہیں رہا جبکہ مین روڈ سے گولین ویلی میں داخل ہونے والی سڑک اور رابطہ پل کے سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی میں داخل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ چترال شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم بھی سیلاب برد ہوگئی ہے جس سے شہر اور مضافاتی گاؤں میں پینے کے قلت پید ا ہوگئی ہے۔ واپڈا کے 108میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے ڈایورژن اسٹرکچر اور پاؤر چینل کو بھی سیلاب نے نقصان پہنچادیا ہے جس سے بجلی گھر کی پیدوار بند ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button