مسلسل باریشوں کے بعد کھوت شاریگرام کے کئی گھر ملیا میٹ ہوئے۔چیرمین وی سی میر نظام الدین حکومت اور مخیر اداروں سے فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
اپرچترال (ذاکرزخمی سے )حالیہ تباہ کن سیلاب اور مسلسل باریشوں کے نتیجے جہاں اپرچترال مکمل طورپر متاثر ہوا ہے وہاں تورکھو کے خوبصورت گاوں
کھوت ہر طرف تباہی کے دہانے پر ہے۔سیلاب اور باریشوں کے نتیجے کئی گھر،کھڑی فصلیں تو پہلے ہی برباد ہوچکے تھے لیکن گاوں شاریگرام اپر کھوت کی داستان ان سے الگ ہے۔وہاں 20 گھر مکمل منہدم ہونے کی خبر ہے اور کئی ایک کوجزوی طور پر شدید
نقصان پہنچا ہے جہاں رہنا خطرے سے خالی نہیں ۔چیرمین کھوت اپر میر نظام الدین جو دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے مکانات ملیا میٹ ہونے کے بعد عارضی طور پر انہیں علاقے میں موجود پرائمری سکول میں پناہ دی گئی ہے جو کہ بالکل نا کافی ہے پوری کھوت اس وقت تباہی کی لپیٹ میں ہے خصوصاً شاریگرام رہنے کے قابل نہیں رہا۔چیرمین میر نظام الدین انتظامیہ ،صوبائی حکومت اور مخیر اداروں سے مسلے کو ترجیحی بنیاد پر سنجیدہ لیکر داد رسی کی اپیل کی ہے۔کھوت اور خصوصاً
شاریگرام توکھو میں سرد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اس وقت دن بہ دن موسم سرد ہوتی جارہی ہے شاید چند دن بعد باہر یا اگر ٹینٹ بھی میسر ہو وہاں گزارہ کرنا مشکل ہے۔اس لیے تمام متعلقہ اداروں سمیت چئیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو سے بھی حالات کی سنگینی کے پیش نظر خصوصی توجہ دیکر ہنگامی اقدامات اٹھانے کی درخواست ہے۔