تازہ ترین
ڈی پی او اپرچترال کی ہدات پر اپر چترال کے پولیس نے مختلف مقامات پر روڈوں سے پتھراور ملبہ ہٹا کررووڈز آمدروفت کے لئے بحال کردی
اپرچترال(آوازچترال نیوز)دوہفتے سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے اپرچترال کے مختلف علاقوں کے روڈز لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف نالوں میں طغیانی کی وجہ سے بلاک ہوگئی تھی۔جس سے عوام کو امدورفت اور اشیائے خوردونوش کی علاقے کو رسائی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ڈی پی او اپرچترال نذیر خان کی خصوصی ہدات پر اپر چترال کے پولیس نے مختلف مقامات پر روڈوں سے پتھراور ملبہ ہٹا کررووڈز آمدروفت کے لئے بحال کردی۔اس کے علاوہ اپرچترال پولیس امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں۔ عوامی حلقوں نے اپر چترال پولیس کی اس اقدام کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
Facebook Comments