تازہ ترین

تحصیل کونسل موڑکہو/ تورکہو کا پہلابجٹ اجلاس ۔ مالی سال 2022۔23 کےلٸے دس کروڑ روپے بجٹ کی منظوری دی گئی

اپرچترال(ذاکر زخمی سے) تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو کے ممبران کا اہم اجلاس زیرِ صدارت

چٸیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو میر جمشید الدین ٹی ایم اے ہال بونی اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔تلاوتِ کلام پاک کے بعد لوئیر چترال ششی کوہ میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق افراد کے معفرت کے لیے چیرمین نے خصوصی دعا کرائے اور قیمتی

جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاسماندہ گان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔بجٹ اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسر شفیق خان اور اسٹاف بھی موجود تھے ۔ چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید نےمالی سال 2022۔23

کےلٸے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مدمیں22کروڑ حجم کی بجٹ منظوری کے لیے پیش کی ۔جس میں ترقیاتی اخراجات کی مد میں 10 کروڑ مختص تھی جو ارکین کے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد بجٹ کو متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔مالی سال 2022۔23 میں ایمرجنسی ریلیف کی مد میں دو کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی۔ آبنوشی اور آبپاشی کےلٸے دو کروڑ روپے اور اسپورٹس کی مد میں پینتیس لاکھ روپے مختص کٸے گٸے۔چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے کی مسائل کا مجھے بخوبی ادراک ہے ان کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کررہا ہوں اور کرتا رہونگا۔تمام وی سیز چیرمین صاحبان کی مشاورت سے علاقے کی مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی برتاو نہیں کیا جائیگا بلکہ برابری کی بنیاد پر مسائل حل کیے جائینگے ۔علاقے کےمسائل وسائل سے کہیں زیادہ ہیں لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں صوبائی حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات کو بروئے کار لا کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کرونگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے 4کروڑ روپےکی خصوصی پیکیج کے لیے استدعا کی ہوں صوبائی حکومت کی طرف سے پیکج منظور کرانے کی یقین دہانی ہوئی ہے پیکیج منظور ہونے کی صورت میں علاقے کے مسائل کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔یاد رہے تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو واحد تحصیل ہے کہ جس نے بلدیاتی انتخابات کے بعد پورے چترال میں اپنا بجٹ سب سے پہلے پیش کیا۔جوکہ علاقے کے لیےنیک شگون ہے۔
آخر میں دعاۓ خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button