تازہ ترین

علاقے اکروئے(ارندو) میں ایک گھر کے اوپر پتھر گرنے سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے

دروش(نمایندہ آوازچترال)تحصیل دروش کے علاقے اکروئے(ارندو) میں ایک گھر کے اوپر پتھر گرنے سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے اکروئے کے مقام پر بھاری پتھر سرک کر رہائشی مکان پر گرنے کی وجہ سے غلام نبی ولد گل محمد اور حضرت نبی ولد غلام نبی جان بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے دوران گھر پر موجود خواتین معجزانہ طور پر بچ گئے۔ اس اندوہناک واقعے میں جان بحق ہونے والے باپ بیٹے کی تدفین کر دی گئی۔
مقامی لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حادثے میں متاثر ہونے والے خاندان کے ساتھ مالی معاؤنت کریں کیونکہ اس گھر میں صرف خواتین رہ گئی ہیں اور اس خاندان کو مزید بھرپور معاؤنت کی ضرورت ہے۔ویلج کونسل ارندو سے یوتھ کونسلراور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر رحمت اللہ کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاندان انتہائی غریب ہیں اور اس ناگہانی آفت نے خاندان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر اس خاندان کے ساتھ بھر پور مالی تعاؤن کریں اور تباہ شدہ مکان کی ازسرو تعمیر کا بھی بندوبست کیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button