تازہ ترین

صوبائی حکومت نے تعلیم کی بہتری اور بہتر نتائج کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو یکجا کرکے خیبر پختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

 پشاور(آوازچترال نیوز)صوبائی حکومت نے تعلیم کی بہتری اور بہتر نتائج کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو یکجا کرکے خیبر پختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے اور ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔گروپ کو تین ماہ کے اندر سفارشات تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مشرق کو بتایا ہے کہ میٹرک کے حالیہ نتائج سے حکومت مطمئن نہیں اس لئے اصلاحات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماضی قریب میں صوبہ میں صرف تین تعلیمی بورڈز قائم تھے جس میں زیادہ سے زیادہ سات سو نمبرات کے ساتھ طلبہ پوزیشن لے رہے تھے لیکن جوں جوں تعلیمی بورڈز میں اضافہ ہوا تو اس سے نجی سکولز کے درمیان زیادہ نمبرز لینے کی ایک دوڑ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے صوبہ میں نظام تعلیم صرف میٹرک کے نمبرز تک محدود ہوگیا ہے۔

 

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button