تازہ ترینکاروبار

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لءے سمری تیار کرلی ہے

اسلا م آباد(آوازچترال نیوز) اوگرا کی جانب سے 16 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے باقاعدہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 16 روپے 48 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کا تیل بھی 1 روپے 61 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے منظوری دیے جانے کی صورت میں وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان 15 اگست کو کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خزانہ نے بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button