تازہ ترینکاروبار

سابقہ حکومت  میرا پاکستان میرا گھر منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصل

کالاہور (اُوازچترال نیوز) تحریک انصاف کی سابقہ حکومت  میرا پاکستان میرا گھر منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے کر منصوبہ دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تحریک انصاف کی سابقہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے میرا پاکستان میرا گھر منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے دی جائے گی، اس کے بعد اسکیم دوبارہ فعال ہو جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جو افراد پہلے ہی قرضوں کے حصول کی منظوری لے چکے، انہیں اپنی رقوم حاصل کرنے کیلئے 31 اگست تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اسکیم کے تحت بینکوں نے ایسے افراد کو بھی قرضے دیے جن کا کوئی رسمی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت بینکوں کو 500 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد میرا پاکستان میرا گھر منصوبہ معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے وضاحت کی تھی کہ نظرثانی کے بعد منصوبے کو فعال کر دیا جائے گا، ایسے درخواست گزار جن کے قرضوں کی درخواستیں منظور ہو چکیں، وہ اپنا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔یہاں یہ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے میرا پاکستان میرا گھر منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ عمران خان نے بتایا تھا کہ اس منصوبے کی خاصیت یہ ہے کہ بے گھر افراد جو کرایہ کے گھروں میں رہتے ہیں، وہ بینکوں سے قرضہ حاصل کر کے اپنا گھر بنا سکیں گے اور پھر وہ جیسے گھر کا کرایہ ادا کرتے تھے، اسی طرح بینک سے حاصل کردہ قرضہ بھی قسط کی صورت میں ادا کر سکیں گے، یوں چند سالوں تک قسطوں کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے گھر کے باقاعدہ مالک بن جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button