تازہ ترین

چترال شہر اور مضافات کے پہاڑوں پر تیز بارش ، جغور اور چمرکن دنین نالے میں سیلاب

چترال ( آوازچترال نیوز ) جمعہ کی صبح چترال شہر اور مضافات کے پہاڑوں پر تیز بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں چترال شہر کے اندر مختلف نالوں چترال گول ، جغور گول ،دنین گول میں درمانے درجے کے سیلاب آئے۔ جبکہ چمرکن گول میں نسبتا اونچے درجے کا سیلاب آیا ۔ سیلاب سے نہری نظام اور واٹر سپلائی سکیمیں تباہ ہو گئی ہیں بڑی تعداد میں عمارتی لکڑی کی گیلیاں ، سیلپر دریا برد ہوگئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر مقامات میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو چکی ہے۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف ندی نالوں میں سیلاب کے باعث دریائے چترال کے بہاو میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔سیلاب ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button