تازہ ترینکاروبار

صوبے کے پانچ اضلاع میں جی آئی ایس بنیادوں پر پراپرٹی ٹیکس سروے شروع کرنے کا فیصل ی

 پشاور(آواز چترل رپورٹ):خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے پانچ اضلاع میں جی آئی ایس بنیادوں پر پراپرٹی ٹیکس سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 70کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، صوبے میں جی آئی ایس بنیادوں پر پراپرٹی ٹیکس سروے پشاور، ڈی آئی خان ، صوابی ،مانسہرہ اور ہری پورکے اضلاع میں شروع کیا جائیگا .
پشاور میں مذکورہ منصوبے پر 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال کے دوران منصوبے کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح ڈی آئی خان ، صوابی ، مانسہرہ اور ہری پور میں جی آئی ایس سروے پر 20کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے.
جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے لئے ایک کروڑروپے رکھے گئے ہیں، اسی طرح شہری جائیدادوں کی تفصیلات کیلئے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن خیبرپختونخوا میں جی آئی ایس سیل بھی قائم کیا جائیگا جس پر پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال کے دوران سیل کے قیام کیلئے صوبائی حکومت نے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button